3 فروری 2015 - 05:19
داعش کے زيرقبضہ علاقے سے بڑی تعداد میں اسرائیلی ہتھیار برآمد

عراق کی عوامی رضاکار فورس نے داعش کے زيرقبضہ علاقے سے بڑی تعداد میں اسرائیلی ہتھیار برآمد کئے ہيں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ایک سیکورٹی ذریعے نے کہا ہے کہ پیر کے دن صوبہ دیالہ میں داعش دہشتگردگروہ کے زیرقبضہ علاقے سے اسرائیلی ساخت کے ساٹھ ہتھیار ملے ہيں- اس سیکورٹی ذریعے کے مطابق جن ہتھیاروں کو ضبط کیاگیا ہے وہ عراقی فوج کے حوالے کردیئے گئے ہیں-اس ذریعے نے بتایا کہ صوبہ دیالہ میں داعش اور عوامی رضاکار فورس کے درمیان جنگ میں، داعش دہشتگرد اپنے ہتھیار چھوڑ کربھاگے ہیں- درایں اثنا العالم ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ فوج اورعوامی رضاکار فورس نے صوبہ دیالہ کی مکمل آزادی کا جشن منایا- صوبہ دیالہ کی آزادی کا جشن اس صوبے کے خالص نامی دیہات میں برپا کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں فوجی حکام اور کمانڈر موجود تھے- صوبہ دیالہ کے گورنر نے چھبیس جنوری کو داعش کے قبضے سے اس صوبے کی مکمل آزادی کا اعلان کیا تھا-

.......

/169